
اسلام آباد :

پڑوسی ملک ایران میں دو پاکستانی کاریگروں کو قتل کردیا گیا ۔ دونوں پاکستانی کاریگروں کو مبینہ طور پر کافہ بلوچی، سرباز، شہرستان میں قتل کیا گیا
وزیر اعظم کا دورہ ایران کتنا کامیاب
ایرانی سوشل میڈیا کے مطابق دونوں پاکستانی بطور حجام کے طور پر شہرستان میں کام کر رہے تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے گذشتہ شب دونوں پر فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ دونوں پاکستانی غیر شادی شدہ تھے۔ قتل ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق کراچی اور احمد پور سے بتایا جا رہا ہے,۔
بی ایل اے دہشتگردایران میں بھی پاکستانیوں کے پیچھے ۔۔۔پنجاب کے 8 محنت کشوں کو قتل کردیا
نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں اغوا کر کے اہل خانہ سے 7 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ تاوان نہ ملنے پر انہیں قتل کیا گیا۔ ایرانی سوشل میڈیا کے مطابق ان پاکستانیوں کی شناخت فہیم اور مجاہد کے نام سے کی گئی ہے۔۔۔
یار رہے اس سے پہلے بھی ایران میں 8 پاکستانی مزدور کو اغوا کرکے قتل کیا گیا تھا ۔