
بنگلورو میں آئی پی ایل میچ کے بعد ہلاکتیں
بنگلورو ۔۔انڈین پریمئر لیگ کا فائنل کھلاڑیوں اور مالکان کیلئے تو خوشی کا باعث بن گیا مگر کئی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ بھارت کے شہر بنگلورو میں آئی پی ایل جیت کے جشن میں چنی سوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
ون ڈے کرکٹ کے قوانین میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا
شائقین آئی پی ایل میں کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلورو کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی،۔ لوگ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جس کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ یاد رہے آَئی پی ایل کے فائنل میں ویرات کوہلی کی ٹیم نے اداکارہ پریتی زینتا کی ٹیم کو شکست دی تھی ۔