
مظفر آباد ۔۔۔۔ آزاد کشمیرکے خوبصورت نظارے اور یہاں کا دلکش موسم آج کل سیاحوں کو دعوت عام دے رہیں۔عید پر کافی تعداد میں لوگ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔ اگر آپ کو بھی آزاد کشمیر کے پرفضامقامات جانے کا من کررہا ہے یا پلان بنایا ہے تو پہلے یہ ہدایات ضرور پڑھ لیں ۔ سرکار کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر عمل درآمد کرنا لازم ہے ۔ ورنہ آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور لاپرواہی کی صورت میں آپ اپنی قیمتی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں ۔۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامہ
1:بغیر رجسٹریشن،بغیر پاسنگ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور انشورنس کے گاڑی میں سفر نہ کریں۔
2: گاڑی میں گنجائش سے ذیادہ افراد سفر نہ کریں۔
3:اوورلوڈنگ سے اجتناب کریں۔
4: ٹورسٹ حضرات اپنی گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ اور انشورنس سرٹیفیکیٹ ساتھ لازمی لایں۔
5: بیمار اور کمزور دل افراد سفر کرنے سے گریز کریں۔
6:اپنا لائیسنس ڈرائیونگ گاڑی کی کیٹیگری کا ساتھ لازمی رکھیں۔
7:کھانے پینے اور رہائش کا بندوست اڈوانس میں کر کے رکھیں۔
8:دوران سفر موبایل استعمال،اوورسپیڈنگ،میوزک اور ہلہ گلا سے اجتناب کریں۔
9:بغیر مجبوری رات کے وقت اور دوران بارش سفر سے اجتناب کریں۔
گلیشئیر کا تحفظ نہ کیا تو خشک سالی پاکستان کا مقدر ہوگی
10:کم عمر افراد ڈرائیونگ نہ کریں۔
11:مسافر گاڑیوں کا کرایہ نامہ سے زائد وصول کرنے پر متعلقہ انتظامیہ،ٹریفک،پولیس کو شکایت کریں۔
12:انجان شخص کیساتھ سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
13:جس گاڑی میں سفر کر رہیں ہوں اسکا نمبر پہلے سے نوٹ کرلیں۔
14:کسی بھی پریشانی کی صورت میں موقع پر موجود ٹریفک،پولیس اور انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔
15:دوران سفر اپنے اور گاڑی کے تمام ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔
16:سگریٹ، نوشی اور منشیات کا استعمال نہ کریں.
17:دوران سفر سے پہلے اپنی نیند پوری کرے یا راستے قیام و طعام کے وقت گاڑی روک کر نیند پورے کرے،
18:صحت مند شخص گاڑی چلاے اور مسلسل زیادہ وقت گاڑی چلانے سے گریز کرے.