
کے الیکٹرک کے لیےبجلی سستی باقی ملک کے لیے مہنگی
کراچی والوں کے لیے بجلی سستی کر دی گئی ۔۔۔ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ۔۔ کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں دو روپے نناوے پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ۔۔ کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی ترانوے پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی ۔۔۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا۔۔ کراچی کے سوا ملک کےلیے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔۔
کےالیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں کے سلسلے میں نیپرا کی رائٹ آف کلیمز کی مد میں پچاس ارب روپے کی منظوری دے دی ہے ۔۔ منظوری کے الیکٹرک کےملٹی ایئر ٹیرف دوہزار سترہ تا دوہزار تئیس کے تحت دی گئی ہے۔۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا جس کے مطابق کے الیکٹرک نے مجموعی طور پر چہتر ارب روپے کے رائٹ آف کلیمزکی درخواست ہے۔۔
دوران سماعت کیس آفیسر نیپرا نے آگاہ کیا تھا کہ شراکت داروں نے کے الیکٹرک درخواست کی مخالفت کی۔۔