
اسلام آباد
کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے ملک میں اسلام آباد کیرئیر کالج کی 100 برانچز کھولنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے آئی سی سی کی 100 برانچز کے قیام میں چھوٹے بڑے سرمایہ کار کو مالیاتی شمولیت کی اجازت دے رکھی ہے ۔
چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیرئیر کالج کی 100 برانچز کھولنے کا معاشی ڈھانچہ اللہ کے نظام کی روشی میں کھڑا کیا گیا۔ جس میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ میرٹ سکالرشپ دے کر طلباء کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ طلباء کو خود کی حوصلہ افزائی کے لئے متحرک رکھ رہے ہیں ۔ کیرئیر کی سوچ اور نظریہ محنت اور ایمانداری ہے۔ فلاحی و فکری نظریات سے ملک کے لیے محنتی ،ایماندار افراد اور قیادت تیار کرنے پر خلوص نیت سے کام کر رہے۔ سال 2025 اسلام آباد کیرئیر کالج کی تین برانچز آئی سی سی سیری چوک دھنیال سٹریٹ بہارہ کہو کے قیام کا افتتاح 25 جنوری 2025، 26 جنوری 2025 آئی سی سی لہتراڑ روڈ علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس ،اور یکم فروری 2025 آئی سی سی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کیمپس کیا تھا۔ جس پر اہلیان علاقہ نے اعتماد کیا۔ جس کی وجہ سے تینوں برانچز کامیاب جارہی ہیں۔
چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ فیڈرل بورڈ میں اسلام اباد کیرئیر کالج کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید طرز تعلیم متعارف کروا رہے ہیں ۔ سال 2026 میں اسلام اباد کیریئر کالج کی چار سے چھ برانچز کھولنے کی تیاریاں عید کے تیز کر دیں گے ۔ صحافیوں کی ایک تنظیم کیساتھ صحافیوں کے بچوں کو وظائف دینے کا تحریری معاہدہ کیا ہے۔ سستی اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔