
نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈونچر پارک میں نوجوان لڑکے کےتالاب میں ڈوبنے کا معاملہ
راولپنڈی ۔۔۔ نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے ایڈونچر پارک میں نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔

نوجوان گزشتہ روز تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کا دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ روز پندرہ سالہ لڑکا نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گیا تھا۔ واقعہ چہان ڈیم، چکری روڈ، نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے تالاب میں پیش آیا۔ تالاب کی گہرائی 12 سے 15 فٹ، لمبائی تقریباً 2 کلومیٹر ہے۔
ریسکیو ٹیمز نے 10 میٹر ایریا میں سکوبا ڈائیونگ کر کے سرچ کی۔ اندھیرے کے باعث آپریشن رات کو روک دیا گیا تھا۔ دوسرے دن روشنی ہوتے ہی سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ مزید 25 میٹر ایریا تک سکوبا ڈائیونگ سے سرچ مکمل، تلاش جاری ہے ۔ پاک نیوی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ لڑکے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے