
وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی دھمکی
جموں کشمیر کو مکمل قومی دھارے میں لاکر پورے جموں کشمیر کی نمائندگی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیٹیں بھی ہونی چاہیے۔
مظفرآباد ۔۔ آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ہم نے رکشہ چلایا لیکن کسی غریب کی لاش پر سیاست نہیں چلائی۔ رکشے فروخت کیے لیکن کبھی منشیات،جعلی ڈاکٹر اور جعلی حکیم بن کر آزاد کشمیر کے لوگوں کو ادوایات فروخت نہیں کی۔ہم نے رکشے،موٹرسائکل،لوڈرز،سکوٹی بھی فروخت کی لیکن کبھی جھوٹ کا چورن مارکیٹ میں فروخت نہیں کیا۔
آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے غلط خبریں پھیلانے والوں کو بڑی وارننگ دے دی

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا نقصان کر کے لاکھوں لوگوں کو رزق کا ذریعہ فراہم کیا لیکن کبھی قلم فروشی کر کے اس ملک و قوم کا نقصان نہیں کیا۔ ہم نے اپنے حق حلال روزی روٹی کمانے کے لیے سب فروخت کیا لیکن کبھی یتیموں،بیواوں،مساکین،نادار اور مجبور لوگوں کا حق اور انکا مال آزاد کشمیر کے بازاروں میں فروخت نہیں کیا۔ رکشے خریدے لیکن کبھی جعلی بیع ناموں پر قبضہ کر کے مہاجرین، نادار،مجبور،بیواوں،یتیموں کی جائیدادیں نہیں خریدی۔
سیاحت کے شوقین ہوجائیں خبردار ۔۔:آزاد کشمیر کی وادیوں کا رخ کرنے والوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
انہوں نے کہا ہے کہ میرا اگر 5 مرلہ کا گھر ہے تو میں چاہتا ہوں کہ میرے کشمیری مہاجر کا گھر بھی میرے گھر سے کم نہ ہو۔ مہاجرین کی آبادکاری میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد کشمیر کی اشرافیہ ہے۔ اقتدار حاصل کرنے کے لیے مہاجرین کے نمائیندوں کی منتیں کی جاتی ہیں لیکن جب خواہشات اور اقتدار حاصل نہ ہو تو آپکو مہاجرین بوجھ لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جاوید بٹ نے مزید کہا پورا کا پورا جموں کشمیر پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا، جموں کشمیر کو مکمل قومی دھارے میں لاکر پورے جموں کشمیر کی نمائندگی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیٹیں بھی ہونی چاہیے۔