
transgender education in Pak
اسلام آباد ۔۔ ارسلان سدوزئی
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں بسنے والے خواجہ سرا خواندگی میں نمایاں مقام حاصل کرنے لگے۔ خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 40 اعشاریہ 15 فیصد ہے،

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 42.4 فیصد ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بسنے والے 32 اعشاریہ 94 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 44.67 فیصد پڑھے لکھے خواجہ سراء ہیں، کے پی کے دیہی علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی 39.3 فیصد ہے جبکہ شہری علاقوں میں پڑھے لکھے خواجہ سراؤں کی شرح 48.5 فیصد ہے
پنجاب میں خواجہ سراؤں کے پڑھے لکھے ہونے کی شرح 41.5 فیصد ہے، شہری علاقوں میں 43.4 فیصد پڑھے لکھے خواجہ سراء ہیں۔ دیہی علاقوں میں خواجہ سراؤں میں شرح خواندگی کی شرح 34.5 فیصد ہے،
رپورٹ کے مطابق سندھ میں خواجہ سراؤں میں پڑھے لکھے ہونے کی شرح 37.5 فیصد ہے۔ سندھ کے دیہی علاقوں میں 27 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں۔ دیہی علاقوں میں خواجہ سراؤں کے پڑھے لکھے ہونے کی شرح 39.3 فیصد ہے،
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 25 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں، دیہی علاقوں میں 22 فیصد شہری علاقوں میں 29 فیصد خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں۔