
بجٹ 2025 میں سرکاری ملازمین کو کیا ملے گا
آئندہ مالی سال کا بجٹ حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھے جانے کا امکان، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اس کے علاوہ
سرکاری ملازمین کو 6سے سات فیصد کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے جب کہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ۔
آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے اور مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ۔
ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب رکھنے کی تجویز، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے رکھنے کی تجویز
صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206 ارب روپے ہوگا۔ خالص وفاقی آمدن 11072 ارب روپے رہنے کا تخمینہ
قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص جب کہ حکومتی نظام چلانے کے کیلئے 971 ارب روپے رکھنے کی تجویز، پینشنز کی ادائیگی کیلئے 1055 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
سبسڈیز کی مد میں 1186ارب روپے رکھنےسمیت گرانٹس کی مد میں 1928 ارب روپے رکھنے کی تجویز
ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ۔ آئندہ سال جاری اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے رہنے کا تخمینہ،
آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے جب کہ ۔ بجٹ خسارہ 6501 ارب روہے رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
پینشنز کی ادائیگی کیلئے ایک ہزار 55 ارب روپے رکھنے کی تجویز ،۔ حکومت بجلی صارفین سمیت مختلف منصوبوں کیلئے ایک ہزار 185 ارب روپے سبسڈیز کی مد میں دے گی۔