
وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی دھمکی
مظفرآباد
آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران ہمارے سیکیورٹی اداروں، پولیس اہلکاران، ٹریفک پولیس، ٹورسٹ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے آزاد کشمیر میں آنے والی ٹرانسپورٹ اور ٹریفک کو منظم طریقے سے سنبھالا، کھٹارہ اور اوور لوڈنگ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع رہا،
انہوں نے کہا ہے کہ گنجائش سے زیادہ اضافی سواریوں اور مسافروں پر پابندی رہی اور اضافی کرایہ جات وصول کرنے والوں کو جرمانے کیے اور مسافروں کو رقم واپس دلوائ، بھرپور طریقے سے اپنے فرائض کو انجام دیا، جس پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں اور میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
جاوید بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں مستقل یہی پالیسی، اصول اور قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، تاکہ ریاست میں مستقبل میں بھی عوام کو بہترین سفری سہولیات ملیں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رہے.