
سولر پینل پر نیا ٹیکس عائد
سولر پینل خریدنے والوں بجلی گرادی گئی ، سولرپینل کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد
اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کردیا ۔ بجٹ میں بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے گئے ۔۔ حکومت کا سولر کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بجلی کی کھپت میں کمی کو روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے بجٹ میں سولرپینل کی درآمد پر 18 فیصدسیلز ٹیکس عائد کر دیا
سرکاری ملازمین کی تنخواہ 6فیصد بڑھی،ٹیکس بھی؟؟؟
وزارت خزانہ کے مطابق سولر پینلز پر ٹیکس عائد کر نے کا فیصلہ مقامی صنعت کے فروغ کے لیے کیا گیا۔رواں مالی سال کے دوران نیٹ میٹرنگ سے بجلی کی پیداوار 28 سو میگاواٹ سے تجاوز کرچکی۔ گزشتہ چند سالوں میں سولر پینلز سے بجلی پیدا کرنے کا رحجان بڑھا ہے۔ سولر پینلز پر انحصار سے گرڈ سے بجلی کے استعمال میں بڑی کمی آئی ہے