
ملک میں بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گا
پاکستان کے متعدد شہروں میں آج ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی۔تاہم اسلام آباد کے باسیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلیں گی اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا، جو رواں سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر اور جھنگ میں درجہ حرارت 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سی بی، نور پور تھل، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، جھلم، جوہرآباد، بھاولنگر، قصور، منگلا، سیالکوٹ، لیہ، بنوں، اورڈی آئی خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور بزرگوں و بچوں کا خاص خیال رکھیں۔