
ساوتھ افریقہ اور اسٹریلیا میں فائنل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل لاڈرز میں کھیلا جا رہا ہے ۔ٹیسٹ فائنل کے پہلے دن کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر اسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ابتدا میں اسٹریلن کھلاڑی دباو کا شکار نظر آئے تاہم اسٹیو استمتھ اور بیوویبسٹر نے بالترتیب 66اور 72 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو سمبھالا۔ ان دنوں کے علاوہ کے علاوہ وکٹ کیپر ایلکس کیری 23 رنز جبکہ ایکسٹراز کی مڈ میں آسٹریلیا کو 17 قیمتی رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں نے بھی بیٹنگ میں حصہ ڈالتے ہوئے سکور کو 212 رنز تک پہنچایا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے
جنوبی افریقی فاسٹ باولر ربادا نے پانچ کھلاڑیوں کو چلتا کیا انہوں نے اکیاون رنز کے عوض وکٹیں سمیٹیں ۔ مارکو جانسین نے 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔دوسری جانب اسٹریلیا کی باولنگ شروع ہوئی تو جنوبی افریقی چار پلئیر قابل قدر کارکردگی دکھائے بغیر پولین لوٹ گئے۔