
عمران خان سے جیل میں ملاقات کا دن
پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی نثار جٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر لسٹ کے مطابق صبح سے آئے ہوئے ہیں، انتظامیہ نے ہمیں یہاں روکا ہمارے شناختی کارڈ چیک کیئے، ہمیں آج بھی ہمارے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، پنجاب میں کسان، مزدور، تاجر، انڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا، پاکستان کو آگے لیکر جانے کے لئے مختلف چیلنجز پر فوکس کی ضرورت ہے، آپ عدالتوں، آئین قانون کو نہیں مان رہے، آپ کس کو مانتے ہیں؟؟؟ پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا کہ جو سلوک روا ہے اس طرح کلبھوشن کو بھی ٹریٹ نہیں کیا جاتا جس طرح سابق وزیراعظم کو کیا جا رہا ہے، ہمارے پاس سڑکوں اور پُرامن مزاحمت کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں رہ جاتا۔ہم اس پر امن جدوجہد سے باز نہیں آئیں گے۔