اسلام آباد۔۔۔ مقصود منتظر

وفاقی بجٹ کےبعد ایک بار پھر ”نان فائلر” ہاٹ ایشو بن گیا ۔۔ حکومت نے سابقہ بجٹ کی طرح رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی نان فائلرز کیلئے کڑی شرائط تجویز کی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پرمیمز کا طوفان آگیا ہے ۔
نان فائلر پرعائد مختلف پابندیوں کو لیکر صارفین ایسی ایسی میمز شیئر کررہے ہیں جن کو پڑھ کر ہنسی کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ صارفین جہاں حکومت کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہیں اور حکمرانوں کو جھنجھوڑ رہے ہیں وہیں یہ میمز نان فائلر کی بے بسی کو بھی ظاہر کررہی ہیں ۔۔۔
دی مائنڈ نے اپنے ریڈرز اور ویورز کیلئے ان ہی دلچسپ ممیز کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ۔۔ ساری میز کو ایک رپورٹ میں بیان کرنا تو ممکن نہیں تاہم کچھ میمز زیادہ سوشل میڈیا پر زیادہ زیر گردش ہیں وہ آپ کیلئے پیش ہیں ۔۔۔
فیس بک پر موجود پھوپھی ایکسپریس کے پیج سے یہ پوسٹ وائرل شیئر ہوئی ہے جو بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہے ۔۔ اس میں لکھا ہے کہ
نان فائلر کے نکاح منسوخ اور ختنے دوبارہ کروانے کی تجویز۔
ٹوم بھائی اردو کے پیج سے یہ پوسٹ وائرل ہوئی ہے۔
اگر نان فائلر قلفی خریدے گا تو پہلا چوپا ایف بی آر لگائے گا۔۔
شرمیلی نے لکھا
غوث پاک نان فائلر حضرات کی مدد نہیں کریں گے
عبدالجبار نامی صارف نے یوں طنز کیا ۔
نان فائلر سے بار بار پوچھا جائے گا آپ انسان ہیں یا نان فائلر؟
وفاقی بجٹ کے بعد سلمان آریان نامی شہری نے یہ سوال اٹھایا کہ
کیا نان فائلر عمرہ کرنے جاسکتا ہے ؟
مشتاق رزاق نامی صارف نے نے تو حد ہی کردی ہے ۔ لکھتے ہیں
نان فائلر کوسموسے کے ساتھ چٹنی نہیں ملے گی
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا
نان فائلر کی گاڑی میں ہارن لگانا منع ہے۔ منہ سے پاں پاں کرسکتا ہے
نان فائلر اور فائلر کے معاملے پر مقصود منتظر کی یہ پوسٹ وائرل ہورہی ہے
مان لو کہ نان فائلر اس دھرتی کا انسان ہی نہیں ہے
سعید چوہدری نے بھی نان فائلر پر پوسٹ کی ۔لکھا
سرکاری ہسپتالوں میں نان فائلر کا علاج میڈیسن سے نہیں بلکہ شف شف سے ہوگا۔۔۔
آزاد کشمیر کے صحافی جلال الدین مغل لکھتے ہیں
نان فائلر کا نکاح فاسد ہے
فضا شیخ نے لکھا
نان فائلر کے لئے یکم جولائی سے کسی بھی خوشی کے موقع پر جانا ممنوع۔۔ صرف جنازوں پر جا سکے گا۔
مظہر جلالی نے فائلر اور نان فائلر کے درمیان جو فرق بتائی وہ بھی انتہائی دلچسپ ہے
نان فائلر کو چائے کا کٹ ملے گا ،فل دودھ پتی پینے کے لیے فائلر ہونا ضروری
ایک اور صارف نے دل کا دکھڑا یوں بیان کیا ۔۔
نان فائلر تندور سے نان نہیں لے سکتا
حافظ عبد الماجد بہت ہی افسردہ ہیں لکھتے ہیں
جنت کی حوریں تو ساری کی ساری فائلر لے جائیں گے نان فائلرز کو کیا ملے گا؟
رفیع خان نیازی نے لکھا
ہوسکتا ہے نان فائلر کو گھر سے فضول نکلے پر ٹیکس ادا کرنا پڑے
افشاں کیانی نے ایک تصویر شیئر کی لکھا
نان فائلر کے گھر کے سامنے بننے والی سڑک کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ . . . بس فیر ایدھے تے لنگے ناں کوئی
شاپد چوپدرہی نے لکھا
نان فائلر کی قبر قبرستان سے باہر ھوگی اور نارمل سائز کی قبر سے پورے ڈیڈھ فٹ کم ہو گی اور وہ اپنی قبر پر ماربل بھی نہیں لگوا سکتا ، اس لیے جلدی سے فائلر بن جائیں تا کہ کم از کم قبر میں تو سکون سے رہیں
راجہ اقبال نے بھی پوسٹ کی ۔۔۔جس میں کچھ یوں لکھا ۔۔۔
نان فائلر ٹوٹی بند کر کے نہایا کرے گے اس کے ساتھ ساتھ سوتے وقت آنکھ بند کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ کھاتے وقت منہ کا بند رکھنا بھی لازم ہے۔
زمین پر چلنے پر بھی پابندی عائد۔ سانس بھی آہستہ ہی لینی ہو گی اونچی آواز میں بولنے کا تو نان فائلر سوچے ہی مت۔
بہت جلد نان فائلر کے لیے گولی کے بھی ارڈر کا انتظار کریں۔
اس کے عالوہ نان فائلر صرف منہ دھو سکتا ہے نہانے پر مکمل پابندی۔ نان فائلر کے چلنے پر بھی احتیاط لازمی ہے صرف چل سکتا ہے بھاگنے پر پابندی ہو گی۔
نان فائلر صرف ناک سے سانس لے سکتا ہے منہ سے سانس لینے پر پابندی ہے۔ نان فائلر صرف بیٹھ کے سو سکتا ہے لیٹنے پر پاابندی ہو گی۔
نان فائلر کسی بھی زیادتی پر چھترول پر چیک تاڑہ بھی نہیں ڈال سکے گا صرف دل میں رو سکتا ہے۔۔
نان فائلر کے ہنسنے۔ کھیلنے۔ شادی۔ بیاہ پر ںھی پابندی۔
نان فائلر کسی بھی دربار سے نذر نیاز بھی نہیں لے سکے گا اور عوامی مقامات سے پانی بھی نہیں پی سکے گا۔ سفر کرتے وقت بھی کھڑا ہو کے سفر کرنا پڑے گا۔۔
نان فائلر کسی بھی تکلیف کے سلسلے میں کہیں بھی رجوع نہیں کر سکتا نہ ہی اسے بد دعا دینے کا حق حاصل ہو گا۔
لہذا نان فائلر احتیاط کریں احتیاط۔
میاں عامر نامی صارف نے نان فائلر کے حوالے سے یہ مزاحیہ پوسٹ کی ۔۔
نان فائلر کا سرکاری لغت میں مطلب اچھوت ہے.
نان فائلر کو بغیر جنازے کے دفنانے کی تجویز
نان فائلر اے سی والی مسجد نہیں جا سکتا
نان فائلر کو اہل نفاق میں سے تصور کیا جاوے گا
نان فائلر رشتہ دار کو صرف اوجھڑی دینے کی اجازت ہوگی
نان فائلر کے نکاح منسوخ اور ختنے دوبارہ کروانے کی تجویز
○نان فائلر کو ہر 2 گھنٹے بعد چپیڑیں مارنے کا حکم
نان فائلر کو جمعہ مبارک نہیں کہا جاسکتا
نان فائلر کے لئے الگ قبرستان بنانے کی تجویز
نان فائلر کو وضو بھی گھر سے بناکر آنا ہوگا
نان فائلر پبلک واش روم میں بڑا پیشاب نہیں کر سکتا
نان فائلر سے بار بار پوچھا جائے گا آپ انسان ہیں یا نان فائلر؟
نان فائلر کو کوئی یہ نہیں کہے گا پائی جان سٹینڈ چُک لو
نان فائلر بائیک اور کار پر پیچھے بیٹھے گا
نان فائلر کی گاڑی میں ہارن لگانا منع ہے۔ منہ سے پاں پاں کرسکتا ہے
نان فائلر کو عید سے اگلے دن سسرال جانے کی اجازت نہیں ہو گی
نان فائلر عید الاضحٰی کی نماز دھوپ میں پڑھے گا
نان فائلر عید کی نماز پچھلی صفوں میں پڑھیں گے