
مال آف اسلام آباد کو نیلام کیا جائے گا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد کے مشہور "مال آف اسلام آباد” کو ٹیکس نادہندہ قرار دیتے ہوئے نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 138(2)(a) اور انکم ٹیکس رولز 2002 کے رول 162 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ نیلامی کے اشتہار کے مطابق، مال آف اسلام آباد، جو جناح ایونیو، بلاک J، ایف 7/1 بلیو ایریا میں واقع ہے، پر 26 ارب 46 کروڑ 62 لاکھ
روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔
راولپنڈی بحریہ ٹاون پر نیب کا چھاپہ،القادر یونیورسٹی کا ڈیٹا قبضے میں لے لیا گیا
یہ نیلامی ایف بی آر کے بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر، پلاٹ نمبر 20، جی-9/1، ماو ایریا، اسلام آباد میں عمل میں لائی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی ٹیکس کی بھاری عدم ادائیگی کے باعث عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ملک ریاض کو پاکستان واپس لانے کا ۔۔مشن امپاسیبل۔۔ شروع
احتساب عدالت کراچی کے دستاویز کے مطابق نیب کا دعویٰ ہے کہ مال آف اسلام آباد وکی ٹریڈنگ لمیٹڈ نامی کمپنی کی ملکیت ہے جو بحریہ ٹاؤن کی اثاثے خفیہ رکھنے کا کام انجام دیتی ہے ، نیب کے مطابق وکی ٹریڈنگ لمیٹڈ ملک ریاض کے بھائی اور بھتیجے کی ملکیت ہے۔