
پاکستان کے تین سکول ایوارڈ کے لیے منتخب
لاہور اور کوئٹہ کے تین پاکستانی اسکولز کو عالمی سطح کے معتبر "ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2025” کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ شارٹ لسٹ میں شامل اسکولز میں لاہور کے سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ، نارڈک انٹرنیشنل اسکول اور کوئٹہ کا بیکن ہاؤس جونیپر کیمپس شامل ہیں۔
بیکن ہاوس اور سٹی سکولوں میں پڑھنے والے بچے بگڑجاتے ہیں،سردارعثمان عتیق
یہ ایوارڈز T4 ایجوکیشن کی جانب سے دیے جاتے ہیں اور پانچ مختلف شعبوں میں دیے جاتے ہیں،سنجن نگر اسکول کو "مشکلات پر قابو پانے”، جبکہ نارڈک اور بیکن ہاؤس کو "کمیونٹی تعاون” کے زمرے میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ بیکن ہاؤس کا ‘سائنس گاڑی’ منصوبہ دیہی علاقوں میں سائنسی تعلیم کے فروغ میں نمایاں ہے۔
بھارتی شہر ممبئی میں پاکستانی جوڑا قتل ، میاں بیوی کو گھر میں چھریاں مار کر ابدی نیند سلادیا گیا
تمام شارٹ لسٹ شدہ اسکولز عوامی ووٹنگ میں بھی شریک ہوں گے، اور فائنلسٹ ادارے نومبر میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی ورلڈ اسکولز سمٹ میں شرکت کریں گے۔