ممبئی ۔۔ بھارت کی مصروف ترین شہر ممبئی میں پاکستانی جوڑے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر سے تعلق رکھنے والے سنجے کمار اور اس کی بیوی سپنا کمار ی کو ان کے گھر میں چھر مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا
سندھی اخبار کاوش کی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ قبل بھارت جانے والے سنجے کمار اور ان کی اہلیہ سپنا کی لاشیں ان کے گھر سے ملی ہیں۔ لواحقین کے مطابق سنجے اور اس کی بیوی کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آئے۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
یاد رہے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و جبر معمول بن چکا ہے اور بعض اوقات معمولی بات پر بھی کسی مسلمان کو قتل کیا جاتا ہے تاہم پاکستان سے جانے والے ہندو فیملیز کو بھی اب کھلے عام نشانہ بنایا جارہا ہے