
بجلی صارفین کے لیے بری خبر
لیسکو صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کے بلوں میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیپرا نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر منظوری دے دی۔
پچاسی ہزار بل کے عوض بجلی کا کنکشن کاٹنے والا لائن سپرنٹنڈنٹ
لیسکو نے نیپرا میں گزشتہ تین مالی سالوں 2019-20، 2020-21 اور 2021-22 کے دوران کی کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹس کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیپرا نے تمام شواہد اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے اضافی 8 ارب روپے کی رقم صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ رقم آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران صارفین سے اقساط کی صورت میں وصول کی جائے گی۔ صارفین کو ایک سال میں اپنے بلز کی مد میں مجموعی طور پر 8 ارب روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
سولر پینل خریدنے والوں بجلی گرادی گئی ، سولرپینل کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد
نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ ایڈجسٹمنٹ کلیمز کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صرف مخصوص عرصے کے نقصانات کی تلافی کے لیے ہوگا، جو کمپنی نے صارفین کو فراہم کی گئی بجلی کی قیمتوں میں فرق کی مد میں برداشت کیے تھے۔
ادھر شہریوں نے اضافی بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے اور بجلی کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے۔