
غلام مرتضی ستی سمیت دیگر کی بلاول بھٹو سے ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں، ارکان قومی اسمبلی،
سینیٹرز اور دیگر عہدیداران نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی قیادت نے بلاول بھٹو کو حالیہ کامیاب غیر ملکی دوروں پر مبارکباد دی اور.
قیادت نےان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال،
بجٹ امور اور پارلیمانی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے حق میں ڈٹ گئی ۔پی ٹی آئی پر پابندی غیر جمہوری عمل ہے
ملاقات میں غلام مرتضی ستی ، سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن،
راجہ پرویز اشرف، محمد علی شاہ باچہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، شجاع خان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
جنت نظیر وادی کوٹلی سیتاں کو مثالی بنائیں گے،بلال یامین ستی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی، بجٹ پر مؤقف اور اپوزیشن سے رابطوں پر بھی غور کیا گیا۔
پارٹی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو کی رہنمائی میں متحد اور مؤثر سیاسی کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔