
وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری نثار کی خیریت دریافت کی اور مسکراتے ہوئے کہا ،،، آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں
چودھری نثار نے جواب دیا ، آج کل بیمار رہتا ہوں ۔جس پر وزیر اعظم نے دعائے صحت دیتے ہوئے کہا ، اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ٹوٹی سڑکیں،سیوریج کا نظام تباہ،غریب کا کوئی حال نہیں ،آپ کس کے لیے کام کر رہےہیں،راجہ خرم نواز نے چئیرمین سی ڈی اے کو جھاڑ پلا دی
چودھری نثار نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملاقات خوشگوار اور پُرخلوص ماحول میں ہوئی۔
یاد رہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور چودھری نثار کی یہ آٹھ برسوں میں دوسری ملاقات ہے۔گزشتہ برس بھی دونوں رہنماؤں کی سات سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی، جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے سیٹ اپ سے اہم شخصیت کی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد جوائن کرنے کا کہا ہے ۔اب یہ شخصیت کون ہو سکتی ہے ،یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا