
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے عرصہ حیات تنگ ہوچکا ہے مگر اب انتہاپسند ہندو وں کے خوف کے باعث مسلمان اپنےعقیدے اور مذہب پر چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے.
پڑوسی ملک بھارت میں مسلمان گورنر عارف خان نے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ایکس پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں۔
گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔
اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔