مظفرآباد ۔۔
آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے ۔ حکومت نے کمیٹی کا ایک اور بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور معاہدہ میں درج ایک اور مطالبہ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ منگلا ڈیم کی نذر ہونے والے صارفین کے کنکشن جن کے بلاجواز بجلی بل گزشتہ 22 سال سے جاری کرکے صارفین کے نام بقایاجات ہر ماہ بڑھائے جا رہے تھے ۔ ان صارفین کی کل تعداد 2376 ہے جبکہ انکے ذمہ بلاجواز کل رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار تھی۔ اب رقم کو معاف کردیا گیا ۔ یوں متاثرین کی دو دہائیوں بعد ایک ناسور سے جان چھوٹ گئی ۔متاثرین نے ایکشن کمیٹی ۔کا شکریہ ادا کیا
یاد رہے حالیہ احتجاج کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کیا تھا جن پر علمدرآمد جاری ہے ۔ وفاقی حکومت نے مذاکرات کے بعد کمیٹی کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہائی کرائی تھی ۔