اسلام آباد۔۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عیادت کے لیے کشمیر جرنلسٹس فورم کا ایک وفد صدر عرفان سدوزئی کی قیادت میں الشفاء ہسپتال پہنچا۔ وفد میں سینئر نائب صدر محمد اقبال اعوان، نائب صدر خالد شاہ گردیزی، سیکرٹری مقصود منتظر، سیکرٹری مالیات عمران اعظم، خواجہ اے متین اور رضوان عباسی شامل تھے۔
وفد نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی خیریت دریافت کی اور صدر ریاست کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صاحبزادے و وزیر حکومت یاسر سلطان سے بھی ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کشمیر جرنلسٹس فورم کے وفد نے امید ظاہر کی کہ صدر ریاست جلد مکمل صحت یاب ہو کر اپنی قومی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔
یاد رہے صدر بیرسٹر سلطان محمود کئی ہفتوں سے بیمار ہیں اور وہ اسلام آباد کے معروف الشفا اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ چند دن تک وہ وینٹی لیٹر پر رہے البتہ ان کی ریکوری ہوچکی ہے ۔