بیلجیئم کا 15 سالہ طالبعلم لورینٹ سائمنز، کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا
بیلجیئم کے 15 سالہ نابغہ روزگار لورینٹ سائمنز نے کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ فلمنش ٹیلی وژن نیٹ ورک وی ٹی ایم کے مطابق لورینٹ نے اس ہفتے یونیورسٹی آف اینٹورپ میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔
لورینٹ سائمنز کو بیلجیئم کا ننھا آئن اسٹائن بھی کہا جاتا ہے اور وہ ممکنہ طور پر کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر افراد میں شامل ہو گئے ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ عالمی رینکنگ موجود نہیں۔
رپورٹس کے مطابق لورینٹ نے صرف چار سال کی عمر میں پرائمری اسکول شروع کیا اور چھ سال کی عمر میں ابتدائی تعلیم مکمل کر لی۔ بارہ سال کی عمر تک وہ کوانٹم فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے تھے، جس میں انہوں نے بوسونز اور بلیک ہولز جیسے پیچیدہ موضوعات پر تحقیق کی۔
ماہرین کے مطابق لورینٹ کو فوٹوگرافک میموری حاصل ہے اور ان کا آئی کیو 145 ہے، جو دنیا کی محض 0.اعشاریہ ایک فیصد آبادی میں پایا جاتا ہے۔