اسلام آباد ۔۔
نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔
غلام عباس نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلی ہے،دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا صوبہ نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں،جی بی کی عوام دُکھ کی گھڑی میں شہداءکے خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے۔ دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،
نگران وزیر اطلاعات نے دفاع ِوطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دشمن عناصر سی پیک جیسے عظیم منصوبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، حکومت اور عوام متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرِ جمیل دے ،