اسلام آباد ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
یا رہے گزشتہ روز ڈاکٹر عثمان انور کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ موجودہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
الوداعی تقریب میں جہاں ادارے کے افسران اور عملے نے رفعت مختار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا وہیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے بھی اس تقریب میں اپنے سٹاف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ دے دیئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد منظوراعوان کو بھی جانے والے ڈی جی نے شیلڈ دیکر ان کی ادارے کیلئے خدمات کا اعتراف کیا ہے ۔