
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔۔۔۔۔جہاں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے۔چوکے چھکے بھی لگ رہےہیں لیکن ان سے زیادہ دھوم پریتی زنٹا کے ایک بیان کی ہے جنہوں نے بابر اعظم کو اچھا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم کا کپتان بنانے کا بھی اشارا دیا۔
کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کپتان ہیں اور ماڈرن ڈے کرکٹ کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں ۔
انہوں نے اشاروں کناروں میں اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ بابر اعطم کنگز الیون کے کپتان ہونے چاہیں ۔ کنگز الیون پنجاب انڈین پریمیئر لیگ کی پنجاب کی فرینجائزی ہے یعنی آئی پی ایل کی ایک ٹیم ہے۔ فی الحال ٹیم کے کپتان جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ڈیوڈ ملر ہیں۔