
پولیس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی گارڈ کی شناخت کاش کاپڑے کے طور پر ہوئی ہے،خؤد کشی کرنے والا گارڈ چھٹی پر آبائی گاوں گیا ہوا تھا،جہاں اس نے فائرنگ کر کے خود کی جان لے لی ۔ خؤد کشی کا واقعہ منگل رات کو پیش آیا۔ تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ خودکشی کی وجہ کیا ہوئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو مسائل کے باعث خؤد کشی کی گئی ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا لیکن ہم تحقیقات کی مکمل تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔