
وزارت توانائی کو تعلمی اداروں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیےوفاق کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ کا معاملہ۔ ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم نے سیکرٹری توانائی کو تعلیمی اداروں میں بلا تعطل بجلی فراہمی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میں بچے لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں سکول اوقات میں گرم موسم اور بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے طلبا کے بے ہوش ہونے اور پانی کی کمی کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں اس باعث وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع ہونے تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں۔