
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی ۔۔۔ سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی وطن واپس آئیں گے ۔۔۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں سری کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی ہے۔۔۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا۔۔۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔وفاقی وزیرداخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی ملک واپسی کیلئے انتظامات کوچند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔
۔۔۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہپاکستان سری لنکا کے ساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔۔۔