
کرکٹ کی دنیا میں ایک اور ملک نے بھی قدم رکھ لیا ۔
بحر الکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ لیا ۔ جزیروں پر پھیلے اس ملک کا کل رقبہ اٹھائیس ہزار اکیس مربع کلو میٹر ہے اور آبادی صرف دو لاکھ اور کچھ ہزار ہے۔
ساموا کی انڈر نائنٹین خواتین ٹیم نے دو ہزار پچیس کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
یہ پہلا موقع ہے جب ساموآ کی ٹیم نے کسی بھی فارمیٹ یا عمر کی سطح پر خواتین اور مردوں کی کرکٹ میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
کپتان نے کامیابی کو ملک کا فخر قرار دیا
سموآ کی کپتان ایویتا فیتو ماپونے کہا یہ ساموآ کے لیے ایک بہت بڑا فخر کا لمحہ ہے، جو خطے میں خواتین کی کرکٹ کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ملک کے اندر کھیل کی طرف توجہ دلاتی ہے بلکہ ساموا میں خواتین کرکٹرز کی آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کا کام کرتا ہے۔