
راولپنڈی ۔۔۔۔
اپنی گاڑی تلے سات سالہ بچی کو کچلنے والی خاتون صحافی فرح مہ جبیں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔

راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقار احمد گوندل نے کار حادثہ میں گرفتار خاتون صحافی فرح مہ جبین کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ فرح مہ جبین کی گاڑی کی ٹکر سے سات سالہ بچی جاں بحق تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
دوران سماعت ملزمہ کی وکیل سردار عبدالرازق نے موقف اپنایا کہ فرح کی کار ڈرائیونگ کے دوران غفلت نہیں تھی نہ ہی گاڑی تیزرفتارتھی ۔ موٹرسائیکل سوار اسنیچرز نے فرح مہ جبین کی گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سات ماہ کی اسکی بیٹی اور ایک بیٹا بھی موجود تھے۔۔ اسنیچرز سے بچنے کیلئے گاڑی کی رفتار تیز ہوئی جسکے نتیجے میں حادثہ ہوا۔۔حادثے میں بچی کی موت دیت کا معاملہ ہے کیس یا دیت کا فیصلہ ہونے تک خاتون کو جیل میں نہ رکھا جائے۔۔ خاتون صحافی کی اپنی سات ماہ کی شیر خوار بیٹی اور چھوٹا بیٹا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکے پر فرح مہ جبین کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے