
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم اپیلوں کی براہ راست کارروائی سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی ، چارایک کے تناسب سے فیصلہ ، جسٹس اطہرمن اللہ نے اختلاف کیا سپریم کورٹ نے خواجہ حارث اوردوساتھی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت کی سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی کہا۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف حکومتی اپیلوں پرسماعت کی ، بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوئے ، خیبرپختونخواہ حکومت نے سماعت لائیونشر کرنے کی استدعا کی ، چیف جسٹس نے مشاورت کیلئے سماعت میں وقفہ کردیا کم وبیش ایک گھنٹہ مشاورت کے بعد بنچ دوبارہ کورٹ روم نمبرون مین پہنچا کرکارروائی براہ راست نشرکرنے کی درخواست مسترکرنے کا فیصلہ سنایا ، فیصلہ چار ایک کے تناسب سے ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے سے اختلاف کیا،حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے ،چیف جسٹس قاضی فائزعیسی اور بانی پی ٹی آٸی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا ، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی مقدمات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اورآٹھ فروری انتخابات سے متعلق درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے وکیل خواجہ حارث سمیت دو ساتھی وکلاء سے ملنے کی ہدایت کیں ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کومقدمے کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ، عدالت نے کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔