
اسلام آباد۔۔
تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی ٹویٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہوئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ کردیا ۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے حوالے سے تحریک انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے محرکات سیاسی ہیں، سقوط ڈھاکا میں سب سے کلیدی کردار عوامی مینڈیٹ کی توہین نے ادا کیا۔
تحریک انصاف کور کمیٹی نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا پھر مطالبہ کیا ہے ۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ جواب دیں کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری کا حکم کس نے دیا تھا؟ نو مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کہاں ہیں؟ تفتیش کا حصہ کیوں نہیں؟