
خلائی میدان میں چین بڑی کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔ چین کا چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا۔ یہ چینی خلائی مشن کی چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے۔
چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گااور سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے۔ چانگ ای 6 مشن مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا
سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گااور 25۔ جون کے لگ بھگ زمین پر واپس آئے گا
چین 2026 میں چانگ ای 7 اور 2028 میں چاند ای 8 مشن روانہ کرے گااور 2030 تک چاند پر اپنے خلابازوں کو لینڈ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے
پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے۔قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا رہا ہے۔ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے۔ آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی تصاویر چاند ای 6 مشن کا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں