
پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے مابین آج ورچوئل مذاکرات ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف بی ار نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھی، ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غوروخوض کیا گیا، پاکستانی ٹیم کی طرف سے بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز پیش کی گئیں ۔ دونوں فریقین کا ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق۔۔۔آئی ایم ایف کو اس بات پر بھی راضی کیا گیا کہ پنشنرز پر ٹیکس نہیں لگے گا۔۔۔۔