
بھارتی لوک سبھا الیکشن میں اس بار کئی بڑے بڑے برج الٹ گئے اور حکمران جماعت کو تواقعات کے برعکس جیت کے بجائے کئی اہم حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہی حلقہ ہے مشرقی ریاست اڈیشہ ہے جہاں کے ضلع کٹک کی سیٹ پر مسلم خاتون نے بی جے پی کے سینئر رہنما کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی ہے ۔

اڈیشہ کی بارابتی کٹک اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی امیدوار صوفیہ فردوس آزادی کے بعد پہلی مسلم خاتون ایم ایل اے بن گئی ہیں۔
اوڈیشہ اسمبلی انتخابات 2024 میں صوفیہ فردوس نے بارابتی کٹک سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ صوفیہ موجودہ ایم ایل اے محمد مقیم کی بیٹی ہے۔ اس الیکشن میں صوفیہ فردوس نے بی جے پی کے پورن چندر مہاپاترا کو 8001 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ صوفیہ کو 53,197 ووٹ ملے جبکہ ڈاکٹر مہاپاترا کو 45,223 ووٹ ملے۔
بتیس سالہ صوفیہ پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر ہیں اور ایک رئیل اسٹیٹ فرم کی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ سماجی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور کئی بار انتخابی مہم میں اپنے والد کی مدد بھی کی ہے۔