
راولپنڈی ۔۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کپتان بھی بول پڑے ۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہے، یہ کبھی نہیں ہوا کہ بلے کے بغیر پارٹی 100 کرگئی اور میچ جیت گئی، سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہوجائے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کی کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا سرجری ہونی چاہیے ، بالکل سرجری ہونی چاہیے ، سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کرانے میں ناکام رہا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے ہیں، جرائم بڑھ رہے ہیں، اس کا امریکہ میں کیا کام ہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں،اس کو نکالنا چاہیے ۔