
اسلام آباد،،، معروف صحافی عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ یہ چھوٹا پرچہ ہے مگر یہ پرچہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان آیا ہے، میں حج پر جا رہا تھا۔
عمران ریاض خان کی حالت احرام میں گزشتہ رات گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء سے گفتگو کی ۔
انہوں نے کہا کہ میرا زبردستی احرام اتروایا گیا، میری بیٹی ذہنی مریض بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے گھر میں پچاس پچاس پولیس والے گھس جاتے ہیں،، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کو میں نے پولیس والوں کو روتے ہوئے دیکھا، کہ اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں معاف کردیں، ہم بہت مجبور ہیں۔