
اسلام آباد۔۔
وفاقی بجٹ سے اپوزیشن کے ساتھ حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آرہے ہیں ۔
ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ بھی روایتی ہے۔ اس بجٹ میں جاگیرداروں اور سمگلروں کو چھوٹ مل گئی۔
ادھر سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ پڑے گا، بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار کی گئی ہے،حکومت کی بیڈ گورننس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔