
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دے دی، ملاقات کل اسلام آباد۔میں ہوگی، زرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔مریم نواز کے خلاف پارٹی کی پنجاب قیادت اور ارکان کی شکایات پر بھی بات ہوگی۔ ن لیگ کے بعض رہنماوں کے بیانات بھی زیر غور آئیں گے۔وزیر اعظم۔کے ساتھ ملاقات میک اور بریک والی ہوگی، اگر وزیر اعظم نے شکایات دور ناں کیں تو پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ کرے گی،پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا ایک وفد بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات میں موجود ہوگا، بلاول بھٹو ،شہباز شریف ملاقات دن 12 بجے سے 1 کے درمیان ہو گی ۔