
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا عیدالاضحٰی صفائی آپریشن مکمل ہو گیا۔۔5ہزار دوسو ٹن آلائشیں ٹھکانے لگادی گئیں۔۔کنٹرول روم کو 205شکایات موصول ہوئیں۔۔تما م شکایات کو حل کردیاگیا۔۔۔ایڈیشنل سی ای او عمیر محبوب کا کنٹرول روم کا دورہ بھی ہوا۔۔۔۔کینٹ کے علاقوں میں جراثیم کش سپرے،پانی،چونے کے چھڑ کاؤ کاعمل مکمل۔۔۔صفائی میں شریک تمام افسران اورعملے کو خراج تحسین ۔۔۔سی ای او سیدعلی عرفان رضوی نے کہا کہ شدید گرمی میں عملے نے جس محنت سے کام کیا قابل تعریف ہے۔صفائی آپریشن میں 700سینٹر ی ورکرز نے ڈیوٹی سر انجام دی ۔۔۔110ہیوی گاڑیوں نے عید صفائی آپریشن میں حصہ لیا۔۔۔آلائشیوں کو ٹرنچینگ گراؤنڈ میں دفن کرکے چونااور مٹی کی تہہ لگادی گئی