عید کی چھٹئوں میں شہر اقتدار میں سٹریٹ کرائم کی 71 وارداتیں ہوئیں ۔۔۔شہری طلائی زیورات۔ نقدی۔موبائل فون اور قیمتی گاڑیوں سے محروم ہوئے۔۔ عید کے تین دنوں میں نقب زنی کی 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔۔۔۔۔ عید کے دوسرے روز ایک شہری کو قتل کر دیا گیا۔عید کے دوران اسلام آباد میں فائرنگ کے 2 واقعات رپورٹ۔۔ مختلف تھانوں کی حدود میں سنیچنگ کی 20 وارداتیں جب کہ7 گاڑیاں اور 23 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔۔۔اسلام آباد پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔۔