
عمران خان نے اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخواہ حکومت کو بجلی فراہمی کی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، خیبر پختونخواہ میں 22 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، خیبر پختونخواہ کے لوگ شدید گرمی میں کیسے گزارہ کریں گے،بات کرتے ہوئے مزید بولے کہ حساس اداروں کے افسران کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، اپنے وکلاء کو کہا ہے کہ ان کے خلاف پٹیشن فائل کریں، جیل سپرنٹنڈنٹ میں جیل میں ہونے والی ملاقات اور میٹنگز کینسل کرتا ہے، احسن اقبال نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی 5 سال جیل میں رہیں گے یہ کیسے ممکن ہے ۔۔۔ مجھے ملنے نہیں دیا جاتا، نواز شریف روز 40 لوگوں سے ملتا تھا، یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رقم نہیں، مریم نواز کی تشہیر پر اربوں روپے لگ رہے،صحافی نے سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی آپ کے کہنے پر سیاسی جماعتوں سے بات کریں تو کیا آپ تیار ہیں جس پر بولے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی آفر آئے تو سوچیں گے۔ ہم نے لیگ کے ساتھ کیا موسم کی بات کریں، ہم کو کہا جارہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر الیکشن ٹریبونل جائیں