
پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن۔۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کو بگڑتی صحت کے پیش نظر کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کر لیا گیا۔۔ ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کا حصہ تھیں جس میں پاکستانی اور اٹلی کےکوہ پیما بھی شامل تھے۔۔5جولائی کو ثمینہ بیگ کی طبیعت خراب ہوئی جس کی وجہ سے انہیں مشن چھوڑنا پڑا۔ ثمینہ بیگ کو کے ٹو بیس کیمپ منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں گھوڑے پر واپس اسکولی لے جایا گیا۔۔ موسم بہتر ہونے پر پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پر ثمینہ بیگ کو اسکولی سے سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا گیا ،جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔۔اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے ۔۔ کوہ پیما ثمینہ بیگ کی اسکردو سے راولپنڈی منتقلی کا فیصلہ ان کی صحت اور موسم کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔۔