
محکمہ موسمیات نے مون سون میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی ہے 10 سے 15 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل جم کر برسیں گے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 10 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جس سے 10 سے 16 جولائی کے دوران کشمیر کے بیشتر اضلاع میں جبکہ 10 سے 15 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 سے 15 جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران ملک کے بالائی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں اسی باعث محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے