
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی بدام گل شہید (مقامی ڈسٹرکٹ کوہاٹ) اور سپاہی محمد ادریس شہید (رہائشی ڈسٹرکٹ صوابی) کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی۔۔۔۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔