
اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبیونل میں پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی انجم علی خان کے خلاف الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی۔۔۔ الیکشن ٹریبونل جسٹس طارق محمور جہانگیری سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنز کی کاپیز نہیں ملیں۔۔۔۔ ہم نے فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرا دئیے ہیں۔۔۔۔ عدالت نے پٹشنر کو الیکشن کمیشن کو کاپیز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر کے وکیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز پارٹی بنایا گیا کچھ وقت دے دیں جواب دے دوں گا۔۔۔۔ عدالت نے ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔۔ عامر مغل کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ تقاضے پورے نہیں کئے گئے، انجم عقیل خان نے درخواست دائر کردی۔۔۔۔ عدالت نے انجم عقیل خان کی درخواست پر عامر مغل کے وکیل کوجواب دینے کی ہداہت بھی کی۔۔۔ الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ انجم عقیل خان کی جیت کا گزٹ نوٹیفکیشن کب کا ہے۔۔۔۔ ؟ عامر مغل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 19 فروری کا نوٹیفکیشن ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 13 فروری کا نوٹیفکیشن ہے۔۔۔ عامر مغل کی پٹیشن وقت گزرنے کے بعد دائر ہوئی ہے۔۔۔ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھیں گے جو بھی ہوا فیصلہ کریں گے۔۔ کیس کی مزید سماعت محرم کے بعد تک ملتوی کر دی گئی