
pti celebration on sc decision
سپریم کورٹ فیصلے سے حکمران جماعت دو تہائی اکثریت سے محروم۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ ن لیگ دوسرے نمبر پر چلی گئی۔ ایوان زیریں میں سنی اتحاد کونسل کا وجود خطرے میں تو تحریک انصاف نے ایوان میں دوبارہ جنم لےلیا ۔ حکومتی اتحاد 210 جبکہ اپوزیشن کی 125 نشست ہو جائیں گی
سپریم کورٹ کےبڑے فیصلے سے حکمران جماعتیں قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی سے مجموعی طور پر 77سیٹوں سے محروم ہو گئی۔
سپریم کورٹ فیصلے کے تحت قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں۔ خیبرپختونخوا سے 8 اور
پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کی مخصوص نشستوں پر رکنیت ختم ہو گئی۔ قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14۔ پیپلزپارٹی کی 5 اور جے یو آئی ف کی 3 نشستیں ختم ہو گئیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں 11 اضافی مخصوص نشتیں چن جانے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی 119 سے نشستیں کم ہوکر 108 رہیں گی۔
فیصلے کے بعد اتحادی سر جوڑیں گے
قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں ختم ہوئیں۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستیں 72 سے کم ہو کر 68 ۔ جے یو آئی ف کی نشستیں 10 سے کم ہو کر 8 ہو گئیں۔ ایم کیو ایم کی 21 نشستیں ۔ ق لیگ کی 5۔ استحکام پاکستان پارٹی کی 4۔ ایم ڈبلیو ایم ۔بی این پی۔ مسلم لیگ ضیا ۔ بی اے پی۔ نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست برقرار ہے
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی سیٹیں 106 ہو جائیں گی۔ 8 آزاد ارکان کی شمولیت سے تعداد 114 ہوجائے گی۔ فیصلے کے تناظر میں پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23۔پیپلزپارٹی 2۔ ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک سیٹ ختم ہو گئی۔ اس طرح سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی 1 اور پی پی کی دو نشستیں ختم ہو گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشنز کی راہ ہموار ہوگئی۔ پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا سے 11 میں 10 سینیٹ نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ 10 نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا میں بڑی جماعت بن جائے گی۔۔